مرغی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کریں گے، وزیر خزانہ

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت مرغی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کرے گی اور یقینی بنائے گی کہ مڈل مین عوام کو فائدہ پہنچانے میں رکاوٹ نہ بنے۔

کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ دالوں کی قیمت میں 60 فیصد اور چکن کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ کیوں ہوا ہے، اب یہ معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ہر اجلاس میں آئے گا، پرائس کمیٹیوں سے کوآرڈینیشن ہوگی، پوری دنیا میں مرغی اور دالوں کی قیمتیں کم ہوئی ہیں مگر پاکستان میں نہیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر خزانہ کا دورہ امریکا، پاکستان کی آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر فنڈنگ کی باقاعدہ درخواست

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم صحیح سمت میں جا رہے ہیں لیکن ابھی طویل سفر باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں اضافہ ہورہا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر بھی مستحکم ہیں، رواں مالی سال کریڈٹ ریٹنگ بی کروانا چاہتے ہیں، صنعت کاروں کو سمجھنا چاہیے کہ ان کا ریفرنس پوائنٹ کائبور ہے۔

انہوں نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں ڈھائی فیصد کمی کی ہے، مالی سال کے 4ماہ میں اہداف کے حوالے سے چیزیں بہت بہتر ہورہی ہیں۔ کراچی انٹر بینک آفر ریٹ اس وقت 13 فیصد تک آگیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے انسانی مداخلت کم اور کرپشن قابو کریں گے، اب صنعتوں کو مراعات کے بغیر اہداف نہیں دیں گے۔ ہم غیر ملکی مہمانوں کے لیے ویزا سہولت آن لائن کر رہے ہیں۔ پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام دیکھا جارہا ہے، پاکستان کے دوہرے خسارے میں بہتری آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تمام اسٹیک ہولڈرز کو پیغام دیدیا حکومت مزید قرض حاصل کرنے کی خواہشمند نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی استعداد بڑھانا ہوگی، اپنی معیشت کو برآمدات پر مبنی اکانومی کے ذریعے بدلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کا بڑھنا ایسا بم ہے جو پھٹ چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم