پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے موجودہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) عامر حیات کی مدت ملازمت ختم ہونے پر نئے سربراہ کی تقرری کا عمل شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نجکاری: واحد کمپنی بلیو ورلڈ سٹی نے ریزور سے کم بولی لگادی، معاملہ ملتوی
ایئر لائن کی طرف سے جاری کردہ اشتہار کے مطابق اہل امیدواروں کی عمر 45 سے 57 سال کے درمیان ہونی چاہیے جس میں بڑی تنظیموں کے انتظام کا 20 سال کا تجربہ یا ہوا بازی کی صنعت میں کم از کم 10 سالہ تجربہ ہونا ضروری ہے۔
دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کے پاس اپنی درخواستیں جمع کرانے کے لیے اشتہار کی اشاعت سے 15 دن کا وقت ہے۔
مزید پڑھیے: پی آئی اے کو چلانا نہیں بیچنا میری ذمہ داری، لیکن اونے پونے فروخت نہیں کرسکتے، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان
دریں اثنا پنجاب حکومت پی آئی اے کے حصول میں اپنی ابتدائی دلچسپی سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے واضح کردیا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ایئر لائن کی ملکیت حاصل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم کی جانب سے توقع سے کم بولی (10 ارب روپے) کے بعد قومی ایئر لائن کے لیے بولی لگانے کے لیے پرعزم ہیں۔