پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما ذلفی بخاری نے عمران خان کی طرف سے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں ذلفی بخاری نے لکھا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ اور جے ڈی وانس کو جیت کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
On behalf of Imran Khan & PTI congratulations to President elect @realDonaldTrump & VP @JDVance on his re-election and remarkable comeback, a triumph against formidable odds and numerous challenges thrown against him. This victory is a profound statement from those who felt… pic.twitter.com/bRH8Lypuy0
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) November 6, 2024
انہوں نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ عظیم فتح بڑی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہوئے حاصل کی، جو حقیقی تبدیلی اور معاشی استحکام کے لیے ایک واضح آواز ہے۔
ذلفی بخاری نے امید ظاہر کی کہ اب عالمی مسائل کے حل کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ اب ہمیں امید ہے کہ غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں گے، دعا ہے کہ اب پوری دنیا میں امن اور خوشحالی آئے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی جمہوریت کی جیت ہے، جسے دیکھ کر سب کو ایک امید ملتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں تمام 50 ریاستوں کی پولنگ کے نتائج کے مطابق ری پبلکنز کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیا ہے اور ڈیموکریٹس کی کملا ہیرس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ’ٹرمپ کا جہاز عمران خان کو لینے روانہ ہوگیا‘، ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر پاکستانیوں کے دلچسپ تبصرے
ذلفی بخاری کی عمران خان کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ پی ٹی آئی کو امید ہے کہ اب ٹرمپ عمران خان کی رہائی کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالیں گے۔