سلمان خان کی جان کو خطرہ، بلٹ پروف گاڑی خرید لی

منگل 11 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ چند ماہ کے دوران بھارت کے معروف اداکار سلمان خان کو ایک جرائم پیشہ لارنس بشنوئی اور اس کے گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی متعدد دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس کے پیش نظر انہوں نے ایک مہنگی بلٹ پروف گاڑی خرید لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو حکومت کی جانب سے خصوصی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے جو وائی پلس کہلاتی ہے جس میں 2سے 4کمانڈوز سمیت 11 اہلکار حفاظت پر معمور کیے جاتے ہیں۔ لیکن اداکار نے اپنے طور پر بھی کچھ حفاظتی انتظامات کیے ہیں جن میں ایک بلٹ پروف گاڑی کی خریداری بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے جیل سے دیے گئے انٹرویو میں سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد بشنوئی کے ساتھی گولڈی برار نے بھی سلمان کو دھمکی آمیز ای میل بھیجی تھی۔

سلمان خان کو اب سفید رنگ کی لگژری کار میں سفر کرتے دیکھا جا رہا ہے جو  ایک بلٹ پروف نسان پیٹرول ایس یو وی ہے اور فی الحال ہندوستانی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔ اس گاڑی کو سلمان خان نے خصوصی طور پربیرون ملک سے منگوایا ہے۔

معروف اداکار کی بلٹ پروف گاڑی بی6 لیول کی سیکورٹی سے لیس ہے۔ بی6 بیلسٹک پروٹیکشن اور 41 ملی میٹر موٹے شیشے کے ساتھ ہائی پاور والی رائفل سے حملہ کیے جانے کے بعد بھی کار میں بیٹھے لوگ محفوظ رہتے ہیں۔ یہ کار اب سلمان خان کی سابقہ ​​ٹویوٹا لینڈ کروزر ایل سی 200 کی جگہ لے گی جس میں بلٹ پروف شیشہ لگا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امن کے لیے دہشتگردی کے بیانیے کو شکست دینا ہوگی، بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ کے دوران اظہار خیال

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

شعبان سے 2 ہفتے قبل اغوا ہونے والے 7 افراد بازیاب نہ ہوسکے، اغواکاروں کی دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم

حکومت خود گرنا چاہتی ہے، 12 جولائی کو علامتی دھرنا نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

شادی کے وقت یا علحیدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس ہوں گے یا نہیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

ویڈیو

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

مصنوعی آبشار اور سوئمنگ پول نے مظفر آباد کے باسیوں کو اپنا دیوانہ بنالیا

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی میں کراچی کے عوام کو کیا ملے گا؟

کالم / تجزیہ

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا

نواز شریف! بولتے کیوں نہیں میرے حق میں؟

شملہ معاہدے کی ‘خفیہ شق’ اور دائروں کا سفر