وفاقی حکومت نے یوم اقبال پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ 9نومبر بروز ہفتہ ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
Circular Holiday 2024 by awanahsin8 on Scribd
وفاقی حکومت نے 9نومبر کی چھٹی کا اعلان کیا، جس کا کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: 9 نومبرکو صوابی میں ملک گیر تحریک کا اعلان ہوگا، رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ
وفاقی حکومت کی جانب سے سال بھر کی چھٹیوں کا سرکلر جاری کیا گیا، جس میں 9نومبر کو سرکاری طور پر چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ بہت عرصے کے بعد وفاقی حکومت نے دوبارہ 9نومبر کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل کئی بار قومی اسمبلی کے اجلاس میں 9 نومبریعنی یومِ اقبال پر ماضی کی طرح عام تعطیل بحال کرنے کی قراردادیں پیش کی گئی تھیں، جس پر کئی نامور سیاست دانوں نے مخلافت کرتے ہوئے اپنے موقف کا اظہار کیا تھا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ علامہ اقبال نےمحنت کادرس دیا ہے، چھٹی کا نہیں۔
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ اقبال ڈے پر اقبال کا پیغام لوگوں تک پہنچانا چاہیے ناکہ چھٹی دینی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف شاعر انور مسعود کی زبانی علامہ اقبال کے دلچسپ واقعات
واضح رہے کہ 9 نومبر کو شاعرِ مشرق علامہ اقبال کا یوم پیدائش منایا جاتا ہے، علامہ اقبال برصغیر پاک و ہند کے عظیم شاعر تھے جنہوں نے سب سے پہلے پاکستان کا تصور پیش کیا تھا۔
ان کے اس تصور کو پاکستان کے خواب سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے۔ علامہ اقبال کا بیش تر کلام جوانوں میں عقابی روح پھونکنے، ان میں غیرتِ ملی کو بیدار کرنے اور انہیں ہمہ وقت آمادہٗ عمل رہنے کے فلسفے پر مشتمل ہے۔