جڑواں شہروں میں لوٹ مار میں ملوث گروہ کے 2 ارکان گرفتار، قیمتی اشیا برآمد

جمعرات 7 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی حدود میں واقع تھانہ لوہی بھیر پولیس نے جڑواں شہروں میں شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کی متعدد واردا توں میں مطلوب منظم  گینگ کے 2 ارکان گرفتار لیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، پبلک پارک میں شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان کو دھر لیا

ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر نقدی، غیر ملکی کرنسی ،قیمتی مو بائل فون، لیپ ٹاپ اور مو ٹر سائیکل  چھیننے  کا انکشاف کیا ہے۔

ملزمان قبضے سے چھینے گئے قیمتی  موبائل فون، نقدی ، غیر ملکی کرنسی ، مو ٹر سائیکل وارداتوں میں استعمال ہونے والا  اسلحہ معہ ایمونیشن  برآمد ہوئے ہیں۔

گرفتار ملزمان میں جمیل خان اور عبداللہ شامل ہیں۔

ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں  سے نقدی، غیر ملکی کرنسی ، مو بائل فون اور لیپ ٹاپ اور مو ٹر سائیکل  چھینیں کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:ایس سی او کانفرنس: اسلام آباد پولیس کی فل ڈریس ریہرسل

ڈی آئی جی اسلام آباد  سید علی رضا کے مطابق گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈی آئی جی اسلام آباد  کا کہنا ہے کہ منظم و متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں