لچھے دار، کرسپی، ’گارلک پراٹھا‘ کیسے بنائیں؟

منگل 11 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج ہم آپ کو گارلک یعنی لہسن والے پراٹھے بنانا سکھاتے ہیں، وہ بھی لچھے دار اور کرسپی۔ آپ جانتی ہیں کہ لہسن انسان کو دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور خدانخواستہ کوئی امراض قلب میں مبتلا ہوجائے تو اسے صحت بخشتا ہے۔ اس اعتبار سے گارلک پراٹھے نہ صرف صحت افزا ہیں بلکہ ذائقہ دار بھی ہوتے ہیں۔ آپ کے گھر والے ایک بار کھائیں گے تو پھر بار بار تقاضا کریں گے۔

گارلک پراٹھے کیسے بنانے ہیں؟ اس کے اجزائے ترکیبی کیا ہوں گے؟ آئیے! جانتے ہیں:

گارلک پراٹھے ، اجزائے ترکیبی اور بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے 4کپ آٹا  لیں، اس میں حسب ذائقہ نمک ڈالیں اور ایک سے ڈیڑھ گلاس نارمل پانی ڈال کر گوندھ لیں۔ آٹا اچھی طرح گوندھیں کہ بہت زیادہ سخت بھی نہ ہو اور بہت زیادہ نرم بھی نہ ہو۔

آٹا گوندھنے کے بعد 15منٹ کے لیے، اسے  ہلکے گیلے کپڑے سے ڈھانپ کر رکھ دیں۔

15 منٹ کے بعد گوندھے ہوئے آٹے میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈالیں اور اسے آٹے میں اچھی طرح مکس کریں، آٹے کو اس وقت تک دوبارہ گوندھیں جب تک آئل اس میں جذب نہ ہو جائے۔ پھر اس آٹے کو 20منٹ تک ہلکے گیلے کپڑے سے ڈھانپ کر رکھ دیں۔

پھر اس آٹے کے پیڑے بنائیں، آدھا کلو آٹے سے 6 پیڑے بنیں گے۔

اب کاؤنٹر ٹاپ پر تھوڑا سا آئل لگائیں گے، پیڑے کو بیلنے کی مدد سے پتلا کر دیں اور اس کے اوپر گھی لگائیں۔

اس کے اوپر تھوڑا سا خشک آٹا ڈالیں، تھوڑا سا لہسن، ہرا دھنیا اور سبز مرچ، تھوڑی سی پسی ہوئی لال مرچیں ڈالیں۔

اس کے بعد اسے فولڈ کر کے انگلیوں کی مدد سے دوبارہ پیڑہ بنائیں۔

پھر ہاتھوں کی مدد سے اسے پھیلائیں، بیلن کا استعمال نہ کریں۔

توے کو ہلکی آنچ پر گرم کریں جب توا گرم ہو جائے تو بیلے ہوئے پراٹھے کو توے پر رکھیں، اس کے اوپر تھوڑا سا آئل ڈالیں جب ایک طرف سے پراٹھا سرخ ہو جائے تو اسے دوسری طرف سے بھی پکائیں۔

ساتھ ہلکا ہلکا پریس بھی کرتے رہیں، جب آپ دیکھیں کہ پراٹھے کے لچھے بن گئے ہیں تو اسے توے سے اتار یں اور مزے سے کھائیں۔

اس لچھے دار پراٹھے کو کسی بھی سالن یا چائے کے ساتھ کھایا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم

کشمیر ڈے پر واک، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کردیا

عالمی منڈی میں غیریقینی صورت حال کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھا، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیاست اور سرگرمیاں دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں رکاوٹ تھیں، رانا ثنااللہ

حکومت نے 27 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

ویڈیو

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

نوشہرو فیروز: نامکمل قومی شاہراہ 3 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ کی طالب، مایوس شہری نئے انتظامی یونٹس کے منتظر

4 جی تو ٹھیک چلتا نہیں، 5 جی کیسے چلے گا؟ انٹرنیٹ کی رفتار پر اسلام آباد کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟