کملا ہیرس کی ناکامی کا ذمہ دار جوبائیڈن، غضبناک ڈیموکریٹس پھٹ پڑے

جمعرات 7 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے صدارتی انتخاب میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں کملا ہیرس کی شکست پر ڈیموکریٹک رہنماؤں نے صدر جوبائیڈن پر اپنا غصہ نکالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ چند ماہ اہم، امریکا فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، جوبائیڈن کا صدراتی دوڑ سے دستبرداری کے بعد پہلا خطاب

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ڈیموکریٹک رہنماؤں نے کملا ہیرس کی ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں شکست پر صدر جوبائیڈن کی طرف انگلی اٹھائی ہے، جو ٹرمپ کے خلاف ٹرین کے حادثے کی بحث کے بعد صدارتی الیکشن کی دوڑ سے باہر ہو گئے تھے، جس کے بعد ان کی ذہنی تندرستی کے بارے میں سوالات سرخیوں میں چھائے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر منتخب ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے اثاثوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

ایک ڈیموکریٹک رہنما نے کہا کہ ‘جوبائیڈن نے یہ کیوں چھپایا، انہیں اپنی صحت کے حوالے سے حقائق نہیں چھپانے چاہئیں تھے، انہیں جلد چھوڑ دینی(صدارتی الیکشن کی دور) چاہئیے تھی۔‘

کملا ہیرس کے ایک معاون نے کہا کہ کملا ہیرس کی انتخامی مہم شروع سے ہی غیر مقبول صدر کے ساتھ اس کی وفاداری کی وجہ سے برباد ہو گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس کسی ایسے شخص سے جیت سکتے تھے جو اس (جوبائیڈن) سے الگ ہو جاتا، مختلف پالیسیاں پیش کرتا اور تبدیلی کے امیدوار کے طور پر پیش ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: شکست کے بعدکملا ہیرس کا پہلا بیان سامنے آگیا

ایک ڈیموکریٹک امیدوار نے کہا کہ ایک بڑی غلطی اے بی سی شو دی ویو پر ہیریس کا ابتدائی تبصرہ تھا کہ وہ کسی بھی چیز کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی جو وہ بائیڈن سے مختلف کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp