صدر منتخب ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے اثاثوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

جمعرات 7 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح برتری حاصل کی ہے اور وہ امریکا کے صدر منتخب ہوچکے ہیں۔ ان کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بدھ کو انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد ان کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں ایک ارب ڈالر (2 کھرب 77  ارب 83 کروڑ 74 لاکھ روپے) کا اضافہ ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی جیت پر پاکستان میں بڑی ہلچل کیوں مچ گئی؟

دوسری جانب، نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالک کمپنی ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کی مالیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، ’ڈی جے ٹی‘ کے نام سے تجارت کرنے والے ٹرمپ میڈیا کے اسٹاک کی مالیت میں پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 35 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی مالیت 9 ارب ڈالر ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے 47ویں منتخب صدر، ڈونلڈ ٹرمپ کے کیریئر پر ایک نظر

واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلیکن کے امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حریف کملا ہیرس کے مقابلے میں 277 الیکٹرول ووٹس لیکر انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

اب تک کے نتائج کے مطابق 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے 277 ووٹ حاصل کرکے پہلے اور ڈیموکریٹس کی امیدوار نائب صدر کملا ہیرس 226 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔ امریکا کا صدر منتخب ہونے کے لیے مجموعی 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے 270 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم