کوئٹہ: جلسے کی درخواست مسترد، پی ٹی آئی کا ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان

جمعہ 8 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ کی انتظامیہ نے تحریک انصاف بلوچستان کے آج متوقع جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کہتے ہیں کہ امن و امان کے خدشات ہیں سیکیورٹی فراہم کرنا چیلنج ہوگا، دوسری جانب پی ٹی آئی نے ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’جلسہ کرنے کا حق نہیں چھینا جا سکتا‘، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو اجازت دے دی

پی ٹی آئی کی جانب سے کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم یا ہاکی گراؤنڈ میں 8 نومبر کو جلسے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی خلافِ قانون اقدام کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تاہم پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت نے انتظامیہ کے فیصلے کو تسلیم نہ کرتے ہوئے ہر صورت میں جلسہ کرنے کی دھمکی دی ہے، جس کے بعد جلسہ گاہ کو پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے میں لیتے ہوئے کوئٹہ ہاکی گراؤنڈ کے مین گیٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرس کے دوران پولیس کی انٹری، کارکنان فرار

تحریک انصاف بلوچستان کی جانب سے آج ہاکی گراؤنڈ میں ہر صورت جلسے کے اعلان کے بعد جلسہ گاہ کی سمت جانیوالے تمام راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، ترجمان تحریک انصاف نے کارکنوں کو 2 بجے تک گراؤنڈ پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسہ ہر صورت ہوگا۔

تحریک انصاف کی صوبائی قیادت کی جانب سے نے ضلعی انتظامیہ کو ایوب اسٹیڈیم یا ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کے انعقاد کی درخواست دی گئی تھی، جس پر ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے کہ ایوب اسٹیڈیم میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات جاری ہیں۔

دوسری جانب ہاکی گراؤنڈ کے حوالے سے انتظامیہ کا کہنا تھا حکومت نے کھیلوں کے گراؤنڈ میں سیاسی جلسہ کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے لہذا پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp