رہنما پیپلز پارٹی اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ امریکا کو ’ایبسولیوٹلی ناٹ‘ عمران خان جھوٹی تسلی کے لیے کہہ سکتے ہیں لیکن ایسا کہے بغیر بھی آپ اپنی باتیں کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مؤقف پر قائم ہوں، امریکا کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے، عمران خان
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ’ایبسولیوٹلی ناٹ‘ یعنی ہرگز نہیں کا فقرہ صرف عمران خان ہی کہہ سکتے تھے کیونکہ انہیں تو لوگوں کو ایک جھوٹی تسلی دینا تھی۔
https://twitter.com/ShafqatAli125/status/1854547106817602001?t=lv7VszZG6zYHRNtsSayhig&s=19
’ایبسولیوٹلی ناٹ کہے بغیر بھی تو آپ اپنی باتیں کرسکتے ہیں، ایک طاقتور کو اکڑے بغیر آپ اس کی بات نہیں مانتے تو یہ نہیں ہوتا کہ وہ لڑنے چلا آئے، ملکوں کے معاملات میں اس طرح مداخلت دنیا نہیں کرتی، امریکا بھی نہیں کرتا۔‘
مزید پڑھیں:سب اداروں نے پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی ناکام کوشش کی، قمر زمان کائرہ
قمر زمان کائرہ کا موقف تھا کہ ایبسولیوٹلی ناٹ والا معاملہ کسی صورت نہیں کرنا چاہیے، کسی کے ساتھ بھی نہیں کرنا چاہیے، انہوں نے ایک موقع پر امریکی مداخلت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جیسے ملک کو امریکا کو ناراض کرکے رہنا مشکل ہوجاتا ہے۔
اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ امریکا ہمارے لیے آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کنسورشیم کے رستے میں رکاوٹیں پیدا کرکے یا پھر تجارتی پابندیاں عائد کرسکتاہے لہذا ہمارے لیے بہت سی مشکلات ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکا میں عوام کی رائے مانی گئی پاکستان میں نہیں، فواد چوہدری
’۔۔۔لیکن اس کے باوجود یہ نہیں ہوتا کہ جو کہا گیا انہی کے کہنے پر عملدرآمد ہو، یہ بھی نہیں ہوتا۔‘