امریکا میں عوام کی رائے مانی گئی پاکستان میں نہیں، فواد چوہدری

جمعرات 7 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکا نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کیا کیا نہیں ہوا، انہیں جعلی مقدموں میں ملوث کیا گیا، لیکن امریکا کے عوام نے ایک فیصلہ کیا جو مانا گیا، پاکستان کے عوام کا فیصلہ نہیں مانا گیا تاہم ایک وقت آئے گا کہ پاکستان میں بھی عوام کا فیصلہ مانا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جب عمران خان کو گولی لگی تو انہوں نے کیا اشارہ کیا؟ فواد چوہدری نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا میں رائے عامہ یہ چل رہی ہے کہ پاکستان میں فاشسٹ اور بربریت کا نظام چل رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ سے امید کرتے ہیں کہ بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے پاکستان کی جو بین الاقوامی ذمہ داریاں ہیں، وہ پاکستان پوری کرے۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر بھی اب کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی حکومت ہٹانے میں بائیڈن انتظامیہ نے کردار ادا کیا تھا، اس کی تحقیقات امریکا میں ہونی چاہئیں اور پاکستان کو بھی اس کی تحقیقات کرنی چاہئیں۔

اس سے قبل نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ٹرمپ مداخلت کریں گے، ٹرمپ اور ایم بی ایس کے اچھے تعلقات ہیں اسی لیے پہلی کال ان کی ریسیو کی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جانب سے سخت پیغام ملنے پر فواد چوہدری کا ردعمل

ان کا کہنا تھا کہ جب بانی پی ٹی آئی وزیراعظم بنے،17 ماہ بعد ٹرمپ اقتدار میں آئے تو پہلا رابطہ ہوا تھا، پی ٹی آئی دور میں 17 ماہ کے بعد امریکا اور پاکستان میں رابطہ ہوا تھا، ٹرمپ کی حمایت کرنے والے پاکستانی زیادہ تر وہ ہیں، جو بانی پی ٹی آئی کے قریب ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس کتنے لاکھ افراد نے فریضۂ حج ادا کیا، سعودی محکمہ شماریات نے بتادیا

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے، 31 افراد جاں بحق، زمینی کارروائی کا اسرائیلی دعویٰ

’آج 2 کلیجیاں زیادہ کھا لیں‘، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یہ مشورہ کس کو دیا؟

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ ٹریفک پلان، 400 سے زائد اہلکار تعینات، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ

پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا عید صفائی آپریشن شروع، وزیراعلیٰ مریم نواز خود نگرانی کررہی ہیں

ویڈیو

کراچی میں بڑی آفر: گوشت آپ کا ذائقہ ہمارا

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کی مبارکباد؛ اتحاد، قربانی اور قومی یکجہتی پر زور

یہ غلط فہمی ہے کہ یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی اکثریت عمران خان کی حامی ہے، حافظ عبدالرحمان

کالم / تجزیہ

بے گھر بچوں کی عید

عید الاضحیٰ کے دن ایک خوش کن بات

ہر راستہ بیجنگ کی جانب