رواں برس کے دوران اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کیسی رہی؟

جمعہ 8 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس کی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں، رواں برس کے گزشتہ 10 ماہ کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 106 گینگز کے 340 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

انڈسٹریل ایریا زون پولیس نے گزشتہ 10 ماہ کے دوران 2000 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 6 کروڑ، 90 لاکھ 68 ہزار 490 روپے سے زائد کا مالِ مسروقہ برآمد کرچکی ہے، اس کے علاوہ پولیس نے 176 قیمتی گاڑیاں اور موٹرسائیکل بھی برآمد کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تنخواہیں پنجاب کے برابر، ایگزیکٹو الاؤنس، وزیراعظم کے اسلام آباد پولیس کے لیے بڑے اعلانات

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق 10 ماہ کے دوران سنگین جرائم ،ڈکیتی، سرقہ بالجبر میں ملوث 106 گینگز کے340 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، 10 ماہ کے دوران کل 300 منشیات فروشوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

’منشیات فروشوں کے قبضے سے100 کلوگرام چرس،50 کلوگرام سے زائد ہیروئن اور 5 کلوگرام زائد آئس، افیون 1 کلو گرام ،3000 لیٹرز شراب اونشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔‘

مزید پڑھیں:’اسلام آباد پولیس کو پنجاب پولیس بننے سے روکا جائے‘، رشوت لینے کی ویڈیو پر تنقید

اسلام آباد پولیس نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کیخلاف بھی بھرپور کارروائیوں کا دعویٰ کیا ہے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 400 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے، جن کے قبضے سے 100 سے زائد رائفلز، 300 پسٹلز اور1500 گولیاں برآمد کی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp