ملک کے تنخواہ دار افراد نے مجموعی طور پر کتنا ٹیکس ادا کیا؟

جمعہ 8 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے تنخواہ دار طبقے نے ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں مالی سال 2022-23 کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال کے دوران 39 اعشاریہ 3 فیصد زیادہ ادائیگی کی۔

یہ بھی پڑھیں: 2024 میں کتنے پاکستانیوں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے؟

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی رپورٹ (2023-24) میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سال 2023-24 میں ود ہولڈنگ ٹیکس (ڈبلیو ایچ ٹی) کی مد میں 2 ہزار 740 ارب روپے جمع ہوئے جب کہ مالی سال 2022-23 میں اس مذکورہ مد میں 2 ہزار 7 ارب روپے کی وصولی ہوئی تھی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ منافع سے ودہولڈنگ ٹیکس  میں تقریباً 69.9 فیصد کا سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔ اس کے بعد تکنیکی فیس، قرض/بینک سود اور سیکیورٹیز پر منافع، تنخواہوں اور غیر منقولہ جائیداد کی فروخت سے وصولیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا جس میں بالترتیب 53.6 فیصد، 52.8 فیصد، 39.3 فیصد اور 37.0 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیے: سپریم کورٹ: 97 ارب روپے کے زیر التوا ٹیکس مقدمات فوری نمٹانے کے لیے اقدامات کا آغاز

مالی سال 2023-24  میں ود ہولڈنگ ٹیکس میں سب سے زیادہ حصہ کنٹریکٹ کی ادائیگیوں پر 18 فیصد حصہ کے ساتھ ود ہولڈنگ ٹیکس ہے اس کے بعد قرض/بینک کے سود پر منافع (18 فیصد)، تنخواہوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس (13 فیصد)، منافع (5 فیصد) اور بجلی کے بل (5 فیصد)۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 5 بڑی اشیا کل ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی میں 59 فیصد حصہ ڈالتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل