سعودی عرب، قطر کشکول نہیں، سرمایہ کاری کے منصوبے لے کر جاؤں گا، شہباز شریف

جمعہ 8 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہوزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ اب ان کے پاس کشکول کے بجائے سرمایہ کاری کے پروگرام لے کر جائیں گے۔ پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے، مہنگائی 32 فیصد سے 6 اعشاریہ 7 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کردیا

ویزاعظم ہاؤس میں یوم اقبال کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عظیم قومی شاعر علامہ اقبالؒ  کے فلسفے، ان کی نبی اکرمﷺ سے والہانہ عقیدت کی یاددلاتا ہے، جس طرح انہوں نے خودی کے پیغام کو مسلمانوں کے لیے بیان کیا، میں سمجھتا ہوں کہ خودی ، محنت، مشقت اور قوموں کی تقدیر بدلنے کے حوالے سے علامہ اقبالؒ ؒ کے پیغام سے بڑھ کر اور کوئی پیغام عصر حاضر میں نہیں ہوسکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ علامہ اقبالؒ ؒ نے اردو اور فارسی میں جو شاعری کی اس کے معترف نا صرف برصغیر کے کروڑوں عوام ہیں بلکہ ایران جائیں، ترکیہ یا مشرق وسطی جائیں وہاں علامہ اقبالؒ  کے نام سے سب اچھی طرح واقف ہیں، پاکستان بننے سے پہلے علامہ اقبالؒ  اللہ کو پیارے ہوگئے لیکن ان کا پیغام ابدی پیغام ہے، انہوں نے محنت، غریبی میں عزت کے مقام کو بہت اچھی طرح بیان کیا۔

’علامہ اقبال نے خودداری کے حوالے سے شاعری کے ذریعے ہمیں بہت طاقتور پیغام دیا،‘

شہباز شریف نے کہا کہ علامہ اقبالؒ  نے خودداری کے حوالے سے شاعری کے ذریعے ہمیں بہت طاقتور پیغام دیا، آج میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اس پیغام پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے، عزت و وقار کی زندگی بسر کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے، آج ہم معاشی طور پر آزاد نہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے قرآن کریم کے فرمودات اور نبی کریمﷺ کے احکامات کو نظرانداز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی بحران سے نجات کے لیے شمسی توانائی کا منصوبہ، وزیراعظم شہباز شریف کے گلگت بلتستان کے لیے اہم اعلانات

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت علامہ اقبالؒ  کے فرمودات کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے، پنجاب میں بچوں کے لیے دانش اسکولز بنائے گئے، بچوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ٹریننگ دے کر قوم کا معمار بنائیں گے، پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔

حکومت ہرشعبے میں اصلاحات کی پالیسی پر عمل پیرا

انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ حکومت ہرشعبے میں اصلاحات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، حکومتی اخراجات کی کمی پر توجہ مرکوز ہے، پاکستان کی معیشت آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے، پچھلے سال جو مہنگائی 32 فیصد پر تھی آج 6 اعشاریہ 7 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سردیوں کے 3 ماہ دسمبر تا فروری بجلی اضافی استعمال پر بجلی سہولت پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت بجلی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جارہی ہے، بجلی سہولت کا اطلاق اس سال دسمبر سے اگلے سال فروری تک کے بلوں پر ہوگا۔

گھریلو صارفین کے لیے اضافی بجلی کے استعمال پر فلیٹ ریت 26 روپے 7 پیسے

انہوں نے کہا کہ اس پیکیج کے تحت گھریلو صارفین کے لیے اضافی بجلی کے استعمال پر فلیٹ ریت 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ ہوگا، گھریلو صارفین کو مختلف سلیبس میں 11 روپے 42 پیسے سے لیکر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ تک بچت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن، محنت کرنے سے کامیابی ضرور ملتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے کہا کہ بینکوں کے پالیسی ریٹ ایک سال پہلے 23 فیصد تھے جو اب کم ہوکر 15 فیصد پر آگیا ہے، ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے جس سے لاکھوں لوگوں کو نوکریاں ملیں گی، اللہ تعالیٰ نے ہمیں اختیار دیا ہے کہ ہم کس طرح اپنی قوم کی تقدیر بدلتے ہیں۔

انہوں نے کہا ’میں سعودی عرب اور قطر گیا، ان کو میں نے بڑے ادب سے کہا کہ آپ ہمارے بھائی ہیں، آپ نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کی ہے لیکن اب میں آپ کے پاس کشکول لے کر نہیں آؤں گا، میں آپ کے پاس زراعت، صنعت، اے آئی، قدرتی ذخائر میں سرمایہ کاری کے لیے پروگرام لے کے آؤں گا، آپ بھی منافع کمائیں اور پاکستان بھی تیزی سے ترقی کے منازل طے کرتے گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp