مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پر وقار تقریب

ہفتہ 9 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 147ویں یومِ ولادت آج ملک بھر میں ادب و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔

پاک بحریہ کے چاق چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے جبکہ پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو کر رخصت ہوگیا۔ پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے گارڈز میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔

مزید پڑھیں:’ایسا لگا کہ میں اقبال ہوں اور خود کو پینٹ کر رہا ہوں‘

گارڈز کی تعیناتی کے بعد قومی شاعر کے مزار پر امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینز کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp