پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے بلندی کا نیا اعزاز اپنے نام کرلیا، ہفتہ وار رپورٹ جاری

ہفتہ 9 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے بھر پور تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس میں ہفتہ وار 2431 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے نئی بلندی کو چھو کر ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس 93 ہزار 291 کی تاریخی بلند ترین سطح پر بند ہوا جبکہ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 93514 اور کم ترین سطح 91395 رہی۔ مارکیٹ میں ہفتہ وار3.67 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

اسٹاک مارکیٹ کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 124 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 270 ارب روپے سے بڑھ کر 11977 ارب روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلے سیشن کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ایک موقع پر انڈیکس 481 پوائنٹس کے ساتھ 93 ہزار کی عبوری حد کو چھو گیا جو اسٹاک ایکسچینج کی اب تک کی سب سے بڑی عبوری حد تھی۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 93514 بنائی تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 771 پوائنٹس اضافے سے 93291 پر بند ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلگت بلتستان: ووٹرز کی آسانی اور انتخابی آگاہی کے لیے اقدامات کا مطالبہ

سیاست ہمارے خون میں شامل ہے، مشاہداللہ (مرحوم) کی صاحبزادی لامعہ مشاہد نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیدیا

آئندہ بجٹ میں ٹیکسوں اور ڈیوٹی میں تبدیلی سے گاڑیاں کتنی مہنگی یا سستی ہوں گی؟

پنجاب حکومت نے اب تک کتنے لاکھ زمینداروں میں ’کسان کارڈ‘ تقسیم کیے؟

پیپلز پارٹی کے تحفظات دور نہ ہونے پر وفاقی بجٹ میں تاخیر، اتحادی جماعت حکومت سے کیا چاہتی ہے؟

ویڈیو

گلگت بلتستان: ووٹرز کی آسانی اور انتخابی آگاہی کے لیے اقدامات کا مطالبہ

سیاست ہمارے خون میں شامل ہے، مشاہداللہ (مرحوم) کی صاحبزادی لامعہ مشاہد نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیدیا

علیمہ خان نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بجٹ پیش کرنے سے کیوں روکا؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے