اٹلی نے چین کے 56 گمشدہ چینی ثقافتی نوادرات کیوں واپس کیے؟

ہفتہ 9 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹلی نے چین کے 56 گمشدہ چینی ثقافتی نوادرات واپس کر دیے ہیں۔ شنہوا کے مطابق چین کی قومی ثقافتی ورثہ انتظامیہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ اٹلی نے کل 56 گمشدہ چینی نوادرات واپس کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایمسٹرڈیم میں پاکستان کے نوادرات نے لوگوں کے دل موہ لیے

چینی انتظامیہ کے مطابق نوادرات کی واپسی چین اور اٹلی کے درمیان ان کے دو طرفہ معاہدے کے فریم ورک کے اندر ایک اور کامیاب تعاون کی نشاندہی کرتی ہے جس کا مقصد ثقافتی نوادرات کی غیر قانونی درآمد اور برآمد کو روکنا ہے۔ یہ مارچ 2019 میں اٹلی سے 796 چینی ثقافتی نوادرات کی واپسی کے بعد تازہ پیشرفت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp