کراچی ایئرپورٹ دھماکا کیس میں بڑی پیشرفت، خاتون اور بینک عملے سمیت کئی سہولت کار گرفتار

ہفتہ 9 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون اور بینک عملے سمیت کئی سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے حب جوکی میں گینگ وار کرمنل علی ڈاڈا کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں، اور ایئرپورٹ کے اندر ریکی کرنے والی ٹیم بھی دھر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں کراچی ایئرپورٹ دھماکا دہشتگردوں نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے کیا، ابتدائی رپورٹ

حکام نے بتایا کہ گرفتار ہونے والی خاتون اس سے قبل بھی دہشتگردی میں سہولت کاری کرچکی ہے، اور پکڑے گئے سہولت کاروں کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ سگنل کے قریب دہشتگردی کی سہولت کاری میں بینک کا عملہ بھی ملوث نکلا ہے، جبکہ دہشت گردی کے تانے بانے بیرون ممالک سے ملتے ہیں۔

’حملے سے قبل ویڈیو بنانے والا سہولت کار بھی پکڑا گیا ہے جو کراچی یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔

رپورٹ کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی خریدنے کے لیے بینک عملے نے رقم کراچی ٹرانسفر کی، 71 لاکھ روپے کی رقم تربت سے کراچی بینک کے ذریعے ٹرانسفر ہوئی، بینک عملے نے رقم منتقل کرنے کے لیے 2 لاکھ روپے رشوت لی۔

یہ بھی پڑھیں کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، تحقیقاتی اداروں کی تفتیش میں کیا سامنے آیا؟

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو کراچی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے پر غور کرنے لگی

وینزویلا کی صورتحال پر نظر، پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات جاری ہیں، دفتر خارجہ

معروف پاکستانی ٹی وی اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، حالت اب کیسی ہے؟

لکی مروت میں پولیس کا کامیاب آپریشن، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

سام سنگ گلیکسی واچ اب ڈیمنشیا کی ابتدائی علامات کی نشاندہی کرے گی

ویڈیو

کراچی میں میرا تھن ریس کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

آنکھوں کے بغیر پڑھنے کا ہنر: بریل سسٹم کیسے نابینا افراد کو سکھاتا ہے؟

لیاری کی تنگ گلیوں سے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا تک، فلم اور حقیقت میں واضح فرق

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن