کراچی ایئرپورٹ دھماکا دہشتگردوں نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے کیا، ابتدائی رپورٹ

ہفتہ 12 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سی ٹی ڈی کی جانب سے ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ انسدادِ دہشتگردی عدالت کراچی میں پیش کردی گئی ہے۔ خودکش دھماکے میں کالعدم تنظیم کو ملوث قرار دیا گیا ہے، دہشتگردوں نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے دھماکا کیا، دہشتگرد نے اپنی گاڑی کو چینی باشندوں کے قافلے کی گاڑیوں کے قریب لا کر دھماکے سے اڑایا۔

سی ٹی ڈی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکش دھماکا آؤٹر ٹرمینل جناح انٹرنیشنل ٹرمینل کے قریب سی اے اے گارڈ روم کے سامنے ہوا اور پولیس دھماکے کی آواز سن کر موقع پر پہنچی۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں چینی باشندوں پر کون کون سے بڑے حملے ہو چکے ہیں؟

موقع پر دیکھا پولیس، رینجرز و دیگر افراد زخمی حالت میں موجود تھے۔ دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ خودکش دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کرلی ہے۔ دھماکے میں 15 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوئیں۔ واقعےکا مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں قتل، اقدام قتل، حملہ، دھماکا خیزمواد، دہشتگردی اور دیگر دفعات شامل ہیں، دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار (3 اکتوبر) کی شب کراچی ایئرپورٹ کے قریب بم دھماکے میں 2 چینی انجینئرز سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوگئے تھے، زور دار دھماکے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، زخمیوں میں خاتون، پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی ایئرلائن کا دبئی کے لیے پروازیں جزوی طور پر بحال کرنے کا اعلان

عالمی تجارت اور پیٹرولیم کی ترسیل کے لیے 6 اہم ترین بحری راستے کونسے ہیں؟

سعودی عرب کے اہم تیل کے ذخیرے پر ڈرون اور میزائل حملے ناکام، فضائی دفاع نے تمام اہداف تباہ کر دیے

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے، عمران خان کی صحت پر اظہار تشویش

امریکی صدر ٹرمپ کی دفاعی کمپنیوں کے سربراہاں کیساتھ اجلاس، دفاعی پیداوار میں اضافے پر اتفاق

ویڈیو

مقامی پتھروں سے تیار ہونے والا قدیم شہر ٹیکسلا کا مشہور لنگری

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ، شہریوں کو لمبی لائنوں کا سامنا

کیا بھارت خلیجی ممالک اور ایران کے ساتھ توازن کھورہا ہے؟

کالم / تجزیہ

توانائی کا ممکنہ عالمی بحران اور اس سے بچت کی صورت

ہم احتجاج میں اپنے ملک کو نقصان کیوں پہنچاتے ہیں؟

ایران کی نظروں میں اب ہمارا بھارت کتنا مہان رہ سکے گا