بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ویزا اور محصولات کی کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، مشاہد حسین

ہفتہ 9 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دسویں اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول (آئی ایل ایف) کے دوسرے روز کتابوں کی رونمائی، پینل مباحثے، شاعری کے سیشنز اور فلموں کی نمائش ہوئی۔ ’الفاظ خیالات بدلتے ہیں‘ کے موضوع کے تحت منعقدہ فیسٹیول میں نامور مصنفین، شعرا، اسکالرز اور ثقافتی شخصیات نے شرکت کی۔

فیسٹیول کے ایک سیشن میں مشاہد حسین سیّد اور اکرام سہگل نے ’پاکستان بنگلہ دیش تعلقات۔ ایک نیا نقطہ نظر‘ میں دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کے فقدان کو دور کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ’سارک‘ کے احیا پر تبادلہ خیال

مشاہد حسین نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان ایسے دو طرفہ تعلقات ہوں جن میں ویزا اور محصولات کی کوئی رکاوٹ نہ ہو، اس کے لیے اعتماد کے فقدان کو دور کرنا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ شعبے سیاست سے بالاتر ہوتے ہیں، جن میں اسپورٹس سب سے پہلے ہے۔ جس کے ذریعے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔ اور یہ کام نوجوانوں کی شمولیت سے آگے بڑھنا چاہیے۔ کیوں کہ جب نوجوان آگے بڑھیں گے تو اسی صورت میں ہی ذہنی رکاوٹیں کو توڑا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیش میں پاکستان سے جوہری معاہدہ کرنے کی باتیں کیوں ہونے لگیں؟

اس موقع پر اکرام سہگل نے کہاکہ خالصتان تحریک کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے، ہمیں کس چیز نے روکا ہے؟ بنگلہ دیش میں مسلم شناخت کی قدرتی اہمیت کے ساتھ ہم میں ایک نیا عزم پیدا ہوا ہے، زمینی حقیقتیں بدل چکی ہیں، اس لیے اب وقت آچکا ہے کہ ان مصنوعی رکاوٹوں کو توڑا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟