جنوبی کوریا کا جی پی ایس سگنلز جام کرنے کا الزام، جہازوں کے آپریشن کیسے متاثر ہوئے؟

اتوار 10 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کو ریا کی فوج نے کہا ہے شمالی کوریا نے ہفتے کو جی پی ایس جیمنگ حملے کیے ہیں جس کی وجہ سے جنوبی کوریا میں کئی بحری جہازوں اور طیاروں کو آپریشنل رکاوٹوں کا سامنا رہا۔

اے ایف پی کے مطابق جنوبی کوریا کی جانب سے یہ الزامات شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربات کے بعد سامنے آئے ہیں جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے یہ اس کا سب سے جدید اور طاقتور میزائل ہے۔

یاد رہے کہ جمعے کو جنوبی کوریا نے بھی طاقت کے مظاہرے کے لیے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جس کا مقصد ’شمالی کوریا کی کسی بھی اشتعال انگیزی‘ کا جواب دینے کے عزم کا اظہار تھا۔

مزید پڑھیں:پنجاب کی 43 جیلوں میں 9200 جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا نے کل اور آج ہیجو اور کیسونگ میں جی پی ایس جام کرنے کی اشتعال انگیزی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کی وجہ سے کئی بحری جہازوں اور درجنوں طیاروں کو ’آپریشنل رکاوٹوں‘ کا سامنا رہا۔ فوج نے ییلو سی میں میں کام کرنے والے بحری جہازوں اور طیاروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے حملوں سے متعلق خبردار رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم شمالی کوریا پر زور دیتے ہیں کہ وہ جی پی ایس جام کرنے کی اشتعال انگیزی کو فوری طور پر بند کرے اور خبردار کیا کہ اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کا ذمہ دار اسے ٹھہرایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp