چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی دھوم

اتوار 10 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شنگھائی میں جاری 7ویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) جدید ترین ٹیکنالوجی کی کشش سے بھر پور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا، چین ٹیکنالوجی وار: ہواوے کی ایپل کو ٹکر، پہلا ٹرپل فولڈنگ فون لانچ کردیا

سی آئی آئی ای کے گزشتہ 6 سیشنز میں تقریباً 2500 نئی مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور خدمات کی نمائش کی گئی ۔

چینی میڈیا کے مطابق رواں سی آئی آئی ای میں پہلی بار ایک نیا زون قائم کیا گیا ہے جہاں 400 سے زیادہ ورلڈ پریمیئرز ، ایشین پریمیئرز اور چائنا پریمیئرز کی نقاب کشائی کی گئی ہے اور نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی نمائش کی جا رہی ہے۔

ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ گلوبل انوویشن انڈیکس 2024 کی رپورٹ کے مطابق چین گزشتہ دہائی سے جدت طرازی کی قوتوں میں تیز ترین اضافے کی حامل معیشتوں میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی چینی کمپنیوں کو ملک میں ٹیکنالوجی پارکس بنانے کی دعوت

یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ سی آئی آئی ای میں غیر ملکی کمپنیاں نہ صرف نئے خیالات، مارکیٹ اور آرڈرز حاصل کریں گی بلکہ چینی طرز کی جدیدکاری کی ترقی کے راستے میں لامحدود مواقع بھی حاصل کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp