بلوچستان کے ضلع چمن میں ہر سال خزاں کے موسم میں کشمش کی تیاری کا عمل شروع ہوتا ہے۔ تاجروں کے بقول یہ ایک منافع بخش کاروبار تھا لیکن اب چمن بارڈر کی آئے روز بندش کے باعث باغبان اور تاجر دونوں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ بارڈر بند ہونے کی وجہ سے 30 ہزار روپے فی من فروخت والی کشمش امسال 11 ہزار روپے فی من کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔ کشمش کی تیاری اور اس کاروبار سے جڑے افراد کی مشکلات بارے مزید جانیں علی اطہر کی ویڈیو رپورٹ میں۔