ژوب: ٹرک اڈے پر آتشزدگی، فائر بریگیڈ اور پولیس اہلکار سمیت 16افراد زخمی

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع ژوب میں واقع ٹرک اڈے پر کھڑے ایک آئل ٹینکر اور کوئلے سے لدے ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں افراتفری مچ گئی اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کولنگ کے عمل میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان، دہشتگردوں کے آگے ہتھیارڈالنے کے الزام میں 15 لیویز اہلکار برطرف

فائر بریگیڈ کی انتھک کوششوں کے بعد آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا۔

آگ لگنے کے اس افسوسناک واقعے میں 16 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان ہاؤس کراچی میں ملازموں کی بھرمار، حیرت انگیز حقائق سامنے آگئے

زخمیوں میں ٹرک اور آئل ٹینکر کا عملہ، فائر بریگیڈ کے اہلکار اور پولیس ملازمین بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گی، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز