جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھے گا کیا ہم غیر آئینی ہیں؟ جسٹس منصور علی شاہ

پیر 11 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کے تذکرے پر ججوں کے دلچسپ ریمارکس کو 3 رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس منصور علی شاہ نے گپ شپ پر محمول کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔

ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے جسٹس منصور علی شاہ کے علاوہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی، جسٹس عائشہ ملک کا کہنا تھا کہ یہ کیس آئینی بینچ سنے گا ہم ریگولر بینچ سن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم جوڈیشل کمیشن نے 7 رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا، جسٹس امین الدین سربراہ مقرر

جسٹس منصور علی شاہ بولے؛ اس وقت کوئی آئینی بینچ نہیں تو یہ جو غیر آئینی بینچ بیٹھا ہے اس کا کیا کرنا ہے، جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھے گا کیا ہم غیر آئینی ہیں، مطلب ہے کہ جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھتا آئینی مقدمات نہیں سنے جائیں گے۔

جسٹس منصور علی شاہ  نے ریمارکس دیے کہ وہ اگر اس کیس کو سن بھی لیں تو کوئی انہیں  پوچھ نہیں سکتا، اب بار بار یہ سوال سامنے آرہا ہے کہ کیس ریگولر بینچ سنے گا یا آئینی بینچ، اگر ہم کیس کا فیصلہ کر بھی کر دیتے ہیں تو کیا ہو گا۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ اپنے اثاثہ جات منظر عام پر لے آئے

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ چلیں اگر وہ خود فیصلہ کر دیتے ہیں تو انہیں کون روکنے والا ہے، نظر ثانی کی درخواست بھی ہمارے پاس آئے گی تو کہہ دیں گے کہ ان کا دائرہ اختیار تھا۔

جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئینی مقدمات ریگولر بینچ نہیں سن سکتا، وکلا کی طرف سے بھی کوئی معاونت نہیں مل رہی ہے، جسٹس عقیل عباسی نے دریافت کیا کہ ابھی وہ یہ کیس سن سکتے ہیں یا نہیں، جس پر جسٹس منصور علی شاہ بولے؛ تھوڑا وقت دیں تو دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:کسی کے پاس اختیارنہیں کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل نہ کرے، جسٹس منصور علی شاہ

جسٹس عائشہ ملک بولیں؛ آرٹیکل 2 اے کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اس کا فیصلہ کرے گی جس میں ابھی وقت لگے گا، پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اس کا فیصلہ کرے گی کہ یہ کیا آئینی بینچ سنے گا یا ریگولر بینچ۔

جسٹس منصور علی شاہ نے درخواست گزار کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی گزارش پر کوئی نکتہ نظر نہیں دے سکتے، اسے ملتوی کر دیتے ہیں، ہم صرف گپ شپ لگا رہے ہیں، ان ریمارکس کے ساتھ جسٹس منصور علی شاہ نے مسکراتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟