وزیراعظم شہباز شریف آج عرب اسلامک سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے

پیر 11 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عرب اسلامک ممالک کے غیرمعمولی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف اجلاس سے خطاب میں غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ عرب اسلامک سمٹ کے موقع پر وزیراعظم کی سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری اور مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے

سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی دورہ سعودی عرب میں ان کے ہمراہ موجود ہیں۔ یہ غیر معمولی سربراہی اجلاس سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے بلایا گیا ہے، جس میں غزہ اور فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سربراہ اجلاس میں عرب لیگ اور او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت شرکت کررہے ہیں۔

شہبازشریف نے سماجی رابطے ایکس پراپنی پوسٹ میں لکھا کہ اجلاس میں غزہ میں تیزی سے بگڑتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاجائے گا اور فلسطینی عوام کے حقوق کے لئے ایک آواز ہوکر بات کریں گے اورعلاقائی امن کے لئے اجتماعی مطالبہ کااعادہ کریں گے۔

وزیراعظم فلسطین کے نصب العین کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کریں گے اور غزہ میں نسل کشی کے فوری خاتمے اورخطے میں اسرائیل کی جاری مہم جوئی کو فوری روکنے کا مطالبہ کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف عالمی رہنمائوں کی 2 روزہ موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے کل آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کا بھی دورہ کریں گے جورہنماؤں کو اقوام متحدہ کی 29ویں موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے حصے کے طور پر منعقد ہورہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش کے لیجنڈری بلے باز مشفق الرحیم نے کونسا تاریخی اعزاز اپنے نام کیا؟

ڈیجیٹل اریسٹ اسکیم کا بڑا دھوکا: سابق پروفیسر اور معمر جوڑا 5 کروڑ روپے سے محروم

’بیٹا نشے میں نہیں، دوا کے اثر میں تھا‘، شراب نوشی کے الزام پر رجب بٹ کی والدہ کی وضاحت

بھارت ایک اور حملے کے لیے تیار تھا، ٹرمپ نے ایک بار پھر جنگ کا ذکر چھیڑ دیا

سعودی عرب اور امریکا کے مابین اسٹریٹجک ڈیفینس سمیت متعدد اہم معاہدوں پر دستخط

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ