بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان کیوں نہیں آرہی؟ سوریا کمار نے دل کی بات کہہ دی

پیر 11 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان نہ آنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ردعمل دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں ’بھارت چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے نہ آیا تو پاکستان آئندہ ان کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلے گا‘

بھارتی ٹی20 ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو ان دنوں جنوبی افریقہ میں سیریز کھیل رہے ہیں، جہاں پاکستانی فین نے ان سے چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان نہ آنے کی وجہ پوچھ لی۔

پاکستانی فین کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بھارتی ٹی20 کرکٹ ٹی کے کپتان نے کہا ’یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے‘۔

واضح رہے کہ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کردیا ہے، اور اس ضمن میں آئی سی سی نے پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ بھی کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی پر ہمارا مؤقف واضح ہے، کسی ہائبرڈ ماڈل پر بات نہیں ہوگی، چیئرمین پی سی بی

دوسری جانب پاکستان نے دوٹوک فیصلہ کرلیا ہے کہ اگر بھارت چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے نہیں آتا تو آئندہ ہم بھی ان کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلیں گے، چیمپیئنز ٹرافی کے میچز کے لیے کسی ہائبرڈ ماڈل پر بات نہیں ہوسکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp