سعود بالی ووڈ اسٹار ورن دھون سے مشہور اداکار ؟ جویریہ سعود کا انکشاف

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و میزبان جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکار ورن دھون ان کے شوہر اور اداکار سعود کی فین فالونگ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

جویریہ سعود نے حال ہی میں ’گڈ مارننگ پاکستان‘ شو میں ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ان کے بچے جنت اور ابراہیم، ورن دھون کے بہت بڑے فین تھے اور ان سے ملنے کے خواہشمند تھے، سعود نے اپنے ایک دوست سے کہا کہ ورن دھون جب بھی دبئی آئیں تو انہیں لازمی بتایا جائے۔ چند دن بعد سعود کے دوست نے انہیں بتایا کہ ورن دھون فلم کی شوٹنگ کے لیے ابوظہبی میں موجود ہیں تو ہم بھی وہاں پہنچ گئے، بچوں نے ان سے ملاقات کی اورتصاویر لیں۔

جویریہ کا کہنا تھا کہ ورن نے پوچھا کہ سنا ہے آپ کے شوہر بھی ایک اداکار ہیں جس پر میں نے کہا جی وہ ایکٹر ہیں میں ان سے آپ کو ملواتی ہوں۔ جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ سعود اس وقت باہر ایک گاڑی میں بیٹھے ہوئے تھے جو ایک کھلے میدان میں کھڑی تھی، میرے اصرار پر وہ گاڑی سے باہر آگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈراما ’عشق مرشد‘ کا گانا لکھا مگر کریڈٹ نہیں دیا گیا، جویریہ سعود کا انکشاف

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت وہاں کوئی تعمیراتی کام چل رہا تھا، جس میں ڈیڑھ سو کے قریب پاکستانی مزدور کام کر رہے تھے، انہوں نے سعود کو دیکھا تو ان کے ساتھ تصویریں بنانے لگے اور انہیں چھوڑنے کا نام نہیں لے رہے تھے۔ ورن دھون نے یہ سب دیکھ کر حیران ہوئے اور کہا کہ آپ کے شوہر تو بہت بڑے اداکار ہیں، ہمیں تو یہاں کوئی پوچھ ہی نہیں رہا۔

واضح رہے کہ اداکار سعود 1990 کی دہائی میں پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام تھے، آج کل ان کا ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جارہا ہے جس میں ان کے ہمراہ اہلیہ و اداکارہ جویریہ سعود بھی موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمش محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے