سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن، پولنگ 14 نومبر کوہوگی

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے مختلف اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ 14نومبر کو ہوگی۔

سندھ کے علاقے سکھر میں 2، نواب شاہ اورسکرنڈ میں4، حیدرآباد کی 5 خالی نشستوں پر 14 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے، ٹنڈومحمدخان میں 2،ٹنڈوالہ یار اورگھوٹکی میں1،1 بلدیاتی نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دعوے اور الزامات، سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے نتائج میں تاخیر

ضمنی بلدیاتی الیکشن میں لاڑکانہ، قمبرشہدادکوٹ ،جیکب آباد، نوشہروفیروز میں ایک ایک بلدیاتی نشست پرپولنگ ہوگی۔

سکھر میں یونین کمیٹی 6 بیراج کالونی میں وائس چیئرمین کے لیے پولنگ ہوگی، روہڑی یونین کونسل 29 سنگرار میں چیئرمین کے لیے انتخاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات تیسری مرتبہ ملتوی، نمائندے کیا کہتے ہیں؟

نواب شاہ کے علاقے سکرنڈ میں وائس چیئرمین ،جبکہ وارڈ نمبر دو میں جنرل کونسلر کا انتخاب ہوگا، ایچ ایم خواجہ یونین کونسل چار میں چیئرمین اور ممبر ضلع کونسل کا انتخاب ہوگا۔

گھوٹکی میں اوباڑو کی یونین کونسل کموں شہید میں چیئرمین کے لیے پولنگ ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp