اسموگ: علی ظفر کا مریم اورنگزیب سے حکومتی پالیسی کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسموگ کے تدارک کے لیے حکومتی پالیسی میں شامل اہم اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا، ’مجھے معلوم ہے کہ حکومت پنجاب نے اسموگ کے تدارک کے لیے 10 سالہ پالیسی تشکیل دی ہے جو فی الوقت ہائیکورٹ میں زیرغور ہے اور یہ ایک اچھا اقدام ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: اسموگ شادیوں پر بھی اثرانداز، پنجاب حکومت کی نئی حکمت عملی کیا ہے؟

علی ظفر نے مریم اورنگزیب سے اس بارے میں تصدیق کرنے اور پالیسی میں شامل اہم اقدامات کے بارے میں ایک سرسری جائزہ پیش کرنے کی درخواست کی اور سوال کیا کہ ان اقدامات پر کس حد تک عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے لیے اس بارے میں جاننا مفید ثابت ہوگا اور اضافی تجاویز کو زیرغور لاکر منصوبے کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے بیشتر علاقے بدترین اسموگ کی لپیٹ میں ہیں۔ ایئر کوالٹی انڈیکس دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ صورتحال کروڑوں شہریوں کے لیے سنگین خطرات پیدا کررہی ہے۔ فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کی صحت متاثر ہورہی ہے اور اسپتالوں میں رش بڑھتا جارہا ہے۔ یونیسیف کی رپورٹ نے مزید خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسموگ کے کنٹرول میں ناکامی کے عدالتی ریمارکس پر مریم اورنگزیب کا سخت ردعمل

یونیسیف کے مطابق پنجاب میں اسموگ سے ایک کروڑ 10 لاکھ بچوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ اسموگ سے بچوں اور حاملہ خواتین پر تباہ کن اثرات ہوں گے۔ اسموگ سے متاثرہ شہروں میں درجنوں بچوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اسموگ سے پنجاب میں قریباً 1 کروڑ 60 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp