قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ، برطانوی ڈپلومیٹک پولیس کا دورہِ پاکستان ہائی کمیشن

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر کے آگے احتجاج اور مبینہ حملے کے معاملے پر برطانوی ڈپلومیٹک پولیس نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا، سفارتی عملے نے واقعہ سے متعلق بریفنگ دی جس پر ڈپلومیٹک پولیس نے مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔

پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کے آگے احتجاج کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس ویڈیو اور سی سی ٹی وی کے ذریعے تحقیقات کا عمل آگے بڑھا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ہائی کمیشن کا قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کیخلاف لندن پولیس سے رجوع

پولیس کو بریفنگ دیتے ہوئے سفارتی عملے نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہائی کمیشن کی گاڑی میں موجود تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔

عملے نے بتایا کہ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن نے کسی کو نامزد کیے بغیر سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے واقعے سے متعلق باضابطہ شکایت درج کروائی تھی۔

معاملے لندن پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہے، اور کسی پیش رفت کی صورت میں آگاہ کیا جائے گا۔ چونکہ واقعہ سٹی آف لندن میں پیش آیا ہے تو اس کی پولیسنگ سٹی آف لندن کے ہی ذمہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن حملے میں نامزد خاتون ماہین فیصل کا بیان سامنے آ گیا

واضح رہے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی میں موجود تھے، اور ایک تقریب سے واپس آرہے تھے کہ کچھ لوگوں نے احتجاج کے بہانے گاڑی پر مبینہ طور پر حملہ کرتے ہوئے ان کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں