طلبا گروپوں میں تصادم، بولان میڈیکل کالج 2 ہفتوں کے لیے بند

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز طلبا گروپوں میں تصادم کے بعد بولان میڈیکل کالج 2 ہفتوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے، تصادم میں 6 طالبعلم زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں میڈیکل ایجوکیشن کے مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

کالج پرنسپل کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بولان میڈیکل کالج میں تعلیمی سرگرمیاں 2 ہفتوں کے لیے معطل کرتے ہوئے کالج ہاسٹلز کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق 13 نومبر سے 2 ہفتے تک بولان میڈیکل کالج بند رہے گا،  بندش کا فیصلہ کالج ہاسٹل اساتذہ اور طلبا کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے،گزشتہ ایک ہفتے امن و امان کی مخدوش صورتحال میں 2 طلبا گروپ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:اینٹی کرپشن کی کارروائی، محکمہ صحت بلوچستان کے 3 افسران گرفتار

کوئٹہ پولیس کے مطابق تصادم بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور پشتون اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے درمیان کمروں کی الاٹمنٹ سمیت دیگر معاملات پر ہواتھا، جس میں دونوں گروپوں نے ڈنڈوں سے حملہ کیا۔

تصادم کے بعد گزشتہ شب مظاہرین نے بولان میڈیکل کمپلیکس کے سامنے دھرنا دیا، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے 128 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp