کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکا سویپر عمران وکٹر کے بچوں پر قیامت بن گیا

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہفتے کی صبح کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والا ریلوے کا سوئیپر عمران وکٹر بھی دھماکے کی زد میں آ کر خالق حقیقی سے جا ملا۔ عمران کی موت کی خبر گھر والوں پر قیامت کی طرح ٹوٹی۔

عمران وکٹر کے بھائی سنیل وکٹر نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا’ میں اور میرا بھائی دونوں ریلوے میں ملازم ہیں۔ جس روز دھماکہ ہوا، اس روز  صبح میرا بھائی عمران اپنی ڈیوٹی کے لیے ریلوے اسٹیشن پہنچا۔ تقریباً ساڑھے آٹھ بجے کے قریب مجھے کال آئی کہ زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ہم نے جب ہسپتال جا کے دیکھا تو میرے بھائی کو ایمبولینس سے اتارا جا رہا تھا۔

سنیل وکٹر نے بتایا کہ دھماکے سے عمران کی ٹانگیں متاثر ہوئی تھیں جبکہ اس کا بدن گرم تھا۔ ہمیں ایسا محسوس ہوا کہ شاید اس میں جان باقی ہے تاہم  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے میرا بھائی خالق حقیقی سے جا ملا۔

سنیل وکٹر نے کہا کہ عمران اپنے گھر کا واحد کفیل تھا جس کے3 معصوم بچے ہیں۔ سب سے بڑے بیٹے کی عمر 9 سال ہے۔ میرے بھتیجے بچپن میں ہی یتیم ہو گئے۔ یہ غم سہنا مشکل ہے۔ ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ عمران کے بچوں کے لیے بہتر تعلیم اور روزگار کا بندوبست کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟