ڈالر اڑتے اڑتے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

منگل 11 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈالر اڑتے اڑتے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 34 پیسے مہنگا ہوا۔ ڈالر تاریخ کی ساری حدیں عبور کرتے ہوئے 288 روپے 43 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 9 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 290 کا ہندسہ عبور کرتے ہوئے 295 روپے کا ہو گیا۔

دوسری طرف پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں 31 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا اختتام بھی منفی رہا۔  اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 31 پوائنٹس کی کمی سے 39 ہزار 804 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 835 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp