ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ میں نئی تعیناتیاں، وزیر خارجہ کا اہم منصب کون سنبھالے گا؟

جمعرات 14 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتظامیہ کے لے وقتاً فوقتاً تعیناتیوں کا اعلان کررہے ہیں، انہوں نے اپنی حکومت کے لیے کچھ نئے اراکین کو نامزد کیا ہے جن میں مارکو روبیو بھی شامل ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مارکو روبیو کو وزیر خارجہ کے لیے نامزد کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم حکومتی عہدوں کے لیے اراکین کے انتخاب کا سلسلہ شروع کردیا ہے، انہوں نے اہم عہدوں پر چند نئے اراکین کو نامزد کردیا ہے جن میں وزارت خارجہ کا منصب بھی شامل ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارت خارجہ کے لیے مارکو روبیو، تلسی گیبرڈ کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل انٹیلی جنس اور میٹ گیٹز کو اٹارنی جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا 10 نکاتی ایجنڈا کیا ہے؟

اس سے قبل نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ایکس‘ اور ’اسپیس ایکس‘ کے مالک ایلون مسک کو ’حکومتی کارکردگی‘ کے نئے مجوزہ محکمے کی قیادت جبکہ ان کی معاونت کے لیے ویوک راماسوامی کو نامزد کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کے میزبان اور سابق فوجی اہلکار پیٹ ہیگسیتھ کو وزیر دفاع نامزد کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جان ریٹکلف کو سی آئی اے کا ڈائریکٹر نامزد کیا ہے۔

اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جان ریٹکلف ہمیشہ سے امریکی عوام کے ساتھ سچائی، ایمانداری کے لیے جنگ کررہے ہیں، وہ تمام امریکی شہریوں کے آئینی حقوق کے لیے نڈر رہنما ثابت ہوں گے اور قومی سلامتی کے اعلیٰ ترین درجات کو یقینی بناتے ہوئے امن کو یقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم حکومتی عہدوں کے لیے نامزدگیوں کا اعلان، ایلون مسک کا کیا کردار ہوگا؟

ٹرمپ نے مائیک ہکابی کو اسرائیل میں امریکا کے سفیر کے طور پر نامزد کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ خوشی ہورہی ہے کہ آرکنساس کے سابق گورنر مائیک ہکابی کو اسرائیل میں سفیر کے طور پر نامزد کررہا ہوں، وہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے انتھک محنت کریں گے۔

واضح رہے اس کے علاوہ بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف عہدوں کے لیے اپنی پسند کے اراکین کو نامزد کردیا ہے۔ تاہم، مزید عہدوں کے لیے تعیناتیاں ابھی باقی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ جنوری میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟