آئرلینڈ کیخلاف ون ڈے میں جنوبی افریقہ کے کوچ فیلڈنگ کرنے لگے، وجہ کیا بنی؟

بدھ 9 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب جنوبی افریقہ کے بیٹنگ کوچ جے پی ڈمنی خود فیلڈنگ کرنے کے لیے میدان میں آگئے۔

پیر کو ابوظہبی میں ہونے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اور ٹیم کے موجودہ بیٹنگ کوچ جے پی ڈمنی کے اس طرح اچانک گراؤنڈ میں آنے پر شائقین کرکٹ حیران رہ گئے تھے۔ تاہم، ڈمنی کے میدان میں آنے کی ایک ٹھوس وجہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے بعد اب آئرلینڈ سے شکست، جنوبی افریقہ کو ایک ماہ میں 2 بڑے جھٹکے

دراصل، ابوظہبی کے شدید گرم موسم اور حبس کے باعث جنوبی کے بیشتر کھلاڑیوں کو متاثر کیا تھا اور ٹیم میں متبادل کھلاڑیوں کے محدود آپشنز تھے، یہی وہ تھی کہ 39 سالہ جے پی ڈمنی کو فیلڈنگ کرنے کے لیے میدان میں آنا پڑا۔

جے پی ڈمنی کے جذبے کو شائقین نے خوب سراہا لیکن وہ اس میچ میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں ناکام رہے اور آئرلینڈ نے جنوبی افریقہ سے یہ آخری ایک روزہ میچ 69 رنز سے جیت لیا۔ اس میچ میں آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے تھے، جواب میں جنوبی افریقہ ٹیم 46.1 اوورز میں 215 رنز بناسکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی تاریخی فتح، جنوبی افریقہ کو 117 رنز سے شکست دے کر پہلی بار سیریز جیت لی

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کے درمیان 2 ٹی20 اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز 27 ستمبر سے 7 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی۔ دونوں ٹیموں نے ایک، ایک ٹی20 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک روزہ میچوں کی سیریز جنوبی افریقہ نے 1-2 سے جیت لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں