عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار
کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ سونا چوری کرنے کے بعد سندھ اور پنجاب میں مزارات کی زیارت کی اور پھر عمرے پر چلی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کے بڑے مزار سے کروڑوں روپے کا سونا کس نے چوری کیا؟
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں تفتیشی ٹیم نے چھاپا مار کر ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے پڑوسی کے گھر سے مبینہ طور پر 20 تولہ سونا چوری کیا تھا۔
مذکورہ ورادات کا مقدمہ ایک ماہ قبل لیاری کے بغدادی تھانے میں درج ہوا تھا جس کے بعد شک کی بنیاد پر خاتون کے شوہر عمران کو حراست میں لیا گیا تھا۔
مزید پڑھیے: گرل فرینڈ کی سالگرہ کا اہتمام اور آئی فون تحفے میں دینے کے لیے بیٹے نے ماں کے زیورات بیچ ڈالے
خاتون کےشوہر نے پولیس کو بیان دیا کہ واردات انہوں نے نہیں بلکہ ان کی بیوی نے کی تھی۔ عمران کا مزید کہنا تھا کہ 20 تولہ سونا چوری کرنے کے بعد ان کی بیوی پہلے لاہور داتا دربار اور پھر سیہون شریف گئیں اور وہاں سے واپس آکر 17 تولہ سونا فروخت کرکے عمرہ ادائیگی کے لیے روانہ ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق عمرے سے واپسی پر ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا اور اب وہ زیر تفتیش ہیں۔ ان کے قبضے سے 15 لاکھ روپے نقد اور 3 تولہ سونا برآمد کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تازہ ترین
کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ
بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل
اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب
وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل
پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار
ویڈیو
گوجرانوالہ میں مٹکا دال چاول کی پذیرائی کیوں؟
دھند کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار، شہری پریشان
عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد کے سومنات پر چوتھا حملہ ہوگا، ملک احمد خان
کالم / تجزیہ
اس انٹیلی جنس آپریشن کی ڈرامائی داستان جس نے لبنان میں قیامت ڈھا دی
کیا ہم کوئی غلام ہیں؟
پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے