اسموگ اور خشک سالی، وزیراعظم کی ہدایت پر نماز استسقا کی تیاری،سرکلر جاری

جمعہ 15 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آج ملک بھر میں نمازِ استسقا کے اہتمام کا سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے وفاق اور صوبائی سطح پر نمازِ استسقا کے اہتمام کی ہدایت کی گئی ہے۔

چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سیکریٹری اوقاف کو اس حوالے سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خشک سالی سے ملک میں صحت اور اسموگ کے مسائل ہیں، مساجد کے امام اور عوام نمازِ استسقا کا لازمی اہتمام کریں۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام اللّٰہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتے ہوئے بارانِ رحمت کی دعا کریں۔ اس سے قبل وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے قوم سے بارانِ رحمت کے لیے نمازِ استسقا ادا کرنے کی اپیل کی تھی۔

وزیرِ اعظم نے اپنے بیان میں قوم سے درخواست کی تھی کہ نمازِ استسقا ادا کرے اور اللّٰہ تعالیٰ سے بارانِ رحمت کے لیے خصوصی دعا مانگی جائے۔ وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ علمائے کرام اور مشائخ عظام خاص طور پر نمازِ استسقاء کے اہتمام میں اپنا کردار ادا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے