آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست سمیت اہم کیسز سماعت کے لیے مقرر

جمعہ 15 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست سمیت 3 اہم کیسز سماعت کے لیے مقرر کرلیے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ 20 نومبر کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست کی سماعت کرے گا۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں آئینی بینچ فعال، قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف درخواست خارج

آڈیو لیک کمیشن کے خلاف درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔ 7 رکنی آئینی بینچ 21 نومبر کو آڈیو لیک کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان و دیگر نے آڈیوز لیک کمیشن کی تشکیل کو چیلنج کیا تھا۔

آزاد امیدواروں کو سیاسی جماعت میں شمولیت لازمی قرار دینے کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر  کی گئی ہے، جس کی آئینی بینچ 18 نومبر کو سماعت کرے گا جبکہ 20 نومبر کو سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی پارٹی ڈکلیئر کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp