پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کی بکنگھم پیلس میں برطانوی شاہ چارلس سوم سے ملاقات ہوگئی، جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو چرچے شروع ہوگئے۔ انہوں نے شاہ چارلس کی جانب سے کنگ چارلس کی جانب سے موصول ہونے والے دعوت نامے کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔
View this post on Instagram
عدنان صدیقی نے برطانوی شاہ چارلس سوم سے ملاقات کا اپنا تجربہ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری گفتگو مختصر لیکن متحرک تھی، پلک جھپکتے ہی مختلف دنیاؤں کی ملاقات کی طرح تھی۔
مزید پڑھیں: ’جینٹلمین‘ کا رحمتی بالی ووڈ کے سنجے دت کو کاپی کررہا ہے؟
انہوں نے لکھا کہ شاہ چارلس سوم میں لوگوں کو پُرسکون رکھنے کی ایک منفرد صلاحیت تھی، جس نے ایک دیرپا تڑپ چھوڑ دی ہے، اور ایک سرکاری ماحول میں ان سے ملنا بہت اچھا تجربہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسا ہر روز نہیں ہوتا ہے کہ آپ کسی ایسے شخص سے ملاقات کریں اور اس مختصر ملاقات کے بعد بھی اس کا خیال آپ کے ذہین میں ایسے ہی تازہ رہے جیسے وہ ابھی کی بات ہو۔
یہ بھی پڑھیں: ’خواتین اور مکھیاں ایک جیسی ہوتی ہیں‘ خواتین کو مکھیوں جیسا قرار دینے پر اداکار عدنان صدیقی تنقید کی زد میں
خیال رہےعدنان صدیقی کو تماشا ہاؤس میں اپنے کردار کی وجہ سے پاکستانی انٹرٹینمنٹ میں بادشاہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ وہ ایک ورسٹائل اداکار اور ایک فنکار بھی ہیں جنہوں نے سرحد پار بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
عدنان صدیقی ان ادکاروں میں سے ہیں جن کی پرفارمنس ہمیشہ مانی جاتی ہے اور ان کے پرستار ان کو مختلف کردار نبھاتے ہوئے دیکھنا بھی پسند کرتے ہیں۔