روسی صدر پیوٹن کے قتل کی خواہش مند خاتون کو 8 سال قید کی سزا

جمعہ 15 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماسکو کی ایک فوجی عدالت نے ایک خاتون کو لوگوں کو روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن کے قتل کے لیے اکسانے پر 8 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق، 43 اناستازیا بیرژنسکیا ماسکو کی رہائشی ہیں اور 2 بچوں کی ماں ہیں اور پیشے کے لحاظ سے وہ ایک تھیٹر ڈائریکٹر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روسی صدر پیوٹن کی قرآن مجید کو بوسہ دینے اور دل کے ساتھ لگائے رکھنے کی ویڈیو وائرل

رپورٹ کے مطابق، خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹ سے فوج مخالف اور روسی صدر پیوٹن کے قتل کے مطالبے سے متعلق پوسٹس شیئر کی تھیں، جس پر ملٹری کورٹ نے 2 سینسرشپ قوانین کے تحت انہیں سزا سنائی۔

واضح رہے کہ روس میں یوکرین جنگ کے خلاف آواز اٹھانے والے ایک ہزار سے زائد افراد کو عدالتی سزائیں ہوچکی ہیں جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد کو احتجاج کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ملٹری کورٹس قائم کرنے والی ہے؟

2 روز قبل، ماسکو کی فوجی عدالت نے ایک 68 سالہ لیڈی ڈاکٹر کو ساڑھے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ان پر ایک مریض بچے کی والدہ نے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجیوں کی توہین کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ماہرنگ بلوچ کس طرح دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں؟

صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ماہرنگ بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کے نام پر سرگرمیاں

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی