آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے علاقے نصیر آباد میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: استور کوسٹر حادثہ: واحد زندہ بچ جانے والی دلہن بول پڑی
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کی تحصیل پٹہکہ نصیرآباد کے علاقہ کیلگراں میں ٹیوٹیا ہائی ایس موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری، حادثہ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گی ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، حادثے کے شکار 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
حادثے میں زخمی ہونے والے 2 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں ڈرائیور بھی شامل ہے، پولیس چوکی پٹہکہ نصیرآباد کے مطابق حادثہ کی وجوہات کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔