سپر مون پاکستان میں کتنے بجے اپنے جوبن پر ہوگا؟

جمعہ 15 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رواں سال کے چوتھے اور آخری سپر مون کا مشاہدہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب کو ہو گا۔ یہ دلکش نظارہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 28 منٹ پر سپر مون اپنے عروج پر ہو گا جسے پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سپر بلیو مون کے دلفریب نظارے

واضح رہے کہ سپر مون کے دوران چاند معمول سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے۔

سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند اپنے مدار میں زمین کے قریب ترین فاصلے پر آ جاتا ہے اور اس دوران زمین اور چاند کے درمیان کا فاصلہ کم ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان کی فضاؤں میں ’سپر بلیو مون‘ کا راج

قبل ازیں سال رواں میں 3 سپر مون دیکھے جا چکے ہیں جبکہ چوتھے کا نظارہ آج کیا جا سکے گا۔

سنہ 2024 کا پہلا سپر مون 19 اگست کی شب دیکھا گیا، دوسرا 18 ستمبر کو جزوی گرہن کے ساتھ جبکہ تیسرا 17 اکتوبر کو دیکھا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ کے مغربی ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے سے 17 افراد ہلاک

پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں نئی پیش رفت، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

حماس سمیت فلسطینی گروپس کا غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے سپرد کرنے پر اتفاق

بھارت کبھی کشمیریوں کے جذبۂ آزادی کو کمزور نہیں کر سکتا، کشمیری رہنما ملک عامر

کئی ممالک غزہ فورس میں شامل ہونے کو تیار، مگر اسرائیل کی منظوری لازمی، مارکو روبیو

ویڈیو

ٹی ایل پی پر پابندی، رضوی برادران مشکل میں، حیران کن شواہد سامنے آگئے

خیبر پختونخوا کی روایتی محفل کراچی تک کیسے پہنچی؟

ٹی ٹی پی صرف پاکستان نہیں پورے خطے کے لیے خطرہ ہے، میجر جنرل زاہد محمود

کالم / تجزیہ

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے

گھر میں ایک اور شکست، پاکستانی ٹیم ہمیں کب حیران کرے گی؟