سندھ کابینہ میں رد وبدل اور قلمدان کی تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی مکیش کمار چاؤلہ صوبائی وزیر مقرر، صوبائی وزیر دوست علی راہموں کو وزیر اعلیٰ کا مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔
محکمہ لائیواسٹاک کا قلمدان صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کو دے دیا گیا ہے، ایم پی اے سلیم بلوچ اور لال چند اوکرانی وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی مقرر کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:محکمہ تعلیم سندھ نے پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کا مسودہ منظور کرلیا
شرجیل انعام میمن سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی وزارت لے لی گئی، مکیش چاؤلہ سندھ کے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مقرر، محمد علی ملکانی کو فشریز اور لائیواسٹاک کا قلمدان دے دیاگیا۔ رہنما پی پی بابل بھیئو ایک بار پھر سندھ کابینہ میں شامل ہو کر وزیر اعلیٰ کے مشیر مقرر ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ کے معاونین خصوصی کو بھی قلمدان تفویض کردیے گئے ہیں۔ سلیم بلوچ کو پبلک ہیلتھ، جبار خان کو محکمہ خوراک کا قلمدان جبکہ لال چند اوکرانی کو اقلیتی امور کا قلمدان دیا گیا ہے۔ معاون خصوصی عثمان ہنگورو کو محکمہ پرائس کنٹرول جبکہ معاون خصوصی قاسم شاہ کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کا قلمدان دیا گیا ہے۔