واحد فیصلہ کن گول کی بدولت پاکستان نے پیرس اولمپک 2024 ویمنز کوالیفائرز کے آخری میچ میں میزبان تاجکستان کو 0-1 سے شکست دیدی۔ پاکستان کی کوالیفائر ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے۔ جیت کے باوجود مسلسل دو شکستوں کے بعد ٹیم کوالیفائر کے اگلے راؤنڈ سے باہر ہو چکی تھی۔
تاجکستان کے ہسور سینٹرل اسٹیڈیم میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان میچ کا پہلا ہاف انتہائی دلچسپ رہا۔ 26ویں منٹ میں امینہ حنیف نے شاندار گول کرکے پاکستان کو 0-1 کی برتری دلائی۔ دوسرے ہاف میں مخالف ٹیم نے گول کرکے میچ برابر کرنے کی کوشش کی لیکن پاکستانی ڈیفنڈرز نے اسے ناکام بنا دیا۔ دوسرا ہاف اضافی 5 منٹ دینے کے باوجود گول کے بغیر رہا۔
FT: 🇹🇯 Tajikistan 0️⃣-1️⃣ Pakistan 🇵🇰
Pakistan get the win to round up their Women's Olympic Qualifiers Round 1 with all three points in Group E! pic.twitter.com/gXYyLfNcMs
— #AsianCup2023 (@afcasiancup) April 11, 2023
گروپ ای میں فلپائن اور ہانگ کانگ نے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا ہے جبکہ پاکستان ایک کامیابی کے ساتھ گروپ میں تیسری پوزیشن پر رہا۔ تاجکستان کو گروپ میں تینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
FT: 🇵🇰 Pakistan 0️⃣-2️⃣ Hong Kong 🇭🇰
It’s two wins and clean sheets on the bounce for Hong Kong in the Women’s Olympic Qualifiers Round 1 Group E! pic.twitter.com/zuboywvmuQ
— #AsianCup2023 (@afcasiancup) April 8, 2023
یاد رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کو پہلے میچ میں فلپائن کے ہاتھوں 0-4 سے شکست ہوئی تھی جبکہ دوسرے میں ہانگ کانگ سے 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گروپ ای سے فلپائن نے ویمنز اولمپک کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
FT: 🇵🇭 Philippines 4️⃣-0️⃣ Pakistan 🇵🇰
Philippines outclass Pakistan in their Women’s Olympic Qualifiers Round 1 opener in Group E! pic.twitter.com/bjN0E4HCLw
— #AsianCup2023 (@afcasiancup) April 5, 2023
ویمنز اولمپک کوالیفائرز کے لیے پاکستانی اسکواڈ
ماریہ خان کپتان، ملیکہ نور نائب کپتان۔ دیگر کھلاڑیوں میں فارورڈز عالیہ صادق، انمول ہیرا، اسرا خان، نقیہ علی، صنوبر عبدالستار اور زہمینہ ملک شامل ہیں۔
مڈ فیلڈرز میں ماریہ خان، علیزہ صابر، آمنہ حنیف، انوشے عثمان، ماروی بیگ، رامین فرید اور سوہا ہیرانی شامل ہیں۔ ڈیفینڈرز میں مشال بھٹی، نزالیہ صدیقی، صاحبہ شیردل، سارہ خان اور صوفیہ قریشی جبکہ گول کیپرز فاطمہ ناز، نشا اشرف اور رومیسا خان شامل ہیں۔