24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کے لیے بشریٰ بی بی متحرک ہوگئیں۔ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی ہزارہ، ملاکنڈ اور بلوچستان کے عہدیداروں کے اجلاس ہوئے۔ تمام اجلاسوں میں اہلیہ بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی نے بات چیت کی اور ہدایات جاری کیں۔
مزید پڑھیں:سیاست کا شوق نہیں، سب پروپیگنڈا ہے، بشریٰ بی بی
میڈیا رپورٹس کے مطابق بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام پی ٹی آئی عہدیداروں تک پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے جہدوجہد تیز کی جائے۔ گزشتہ دنوں بھی بانی تحریکِ انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کے مشاورتی اجلاس میں شامل ہونے کی تصدیق کی تھی۔
مزید پڑھیں:بشریٰ بی بی کی سیاست میں انٹری، کیا یہ عمران خان کی کوئی چال ہے؟
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی سیاست میں نہیں آ رہیں مگر وہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پارٹی تک پہنچائیں گی۔ بشریٰ بی بی بتائیں گی کہ بانی پی ٹی آئی کی کیا کیا ہدایات ہیں۔