پی ٹی آئی کے 3 سینیئر رہنما عمران خان کے فوکل پرسن نامزد

اتوار 17 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے فوکل پرسن کے لیے پارٹی کے 3 رہنماؤں کو نامزد کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو عمران خان کا فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی فائنل کال، کیا پی ٹی آئی احتجاج کو دھرنے میں بدل پائے گی؟

تینوں رہنماؤں کی بحیثیت فوکل پرسن نامزدگی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر کی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ 24 نومبر کو عمران خان نے اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی ہے، جس کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں، اور اس سلسلے میں رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں امریکی ارکان کانگریس نے عمران خان کی رہائی کے لیے جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا

دوسری جانب عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی متحرک ہیں، اور 24 نومبر کے احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے ہدایات جاری کررہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے