’یہ حسد کر رہی ہیں‘، نادیہ خان صارفین کے نشانے پر کیوں؟

پیر 18 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان جو ان دنوں اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں حال ہی میں انہوں نے اداکارہ حریم فاروق کا مذاق اڑایا ہے۔

اپنے شو ’کیا ڈرامہ ہے‘ میں انہوں نے حریم فاروق کی اداکاری کی نقل اتارتے ہوئے ان کا مذاق اڑایا اور کہا کہ ڈائیلاگ بولتے ہوئے حریم کی آواز اور لائنیں بہت عجیب تھیں۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے الکوحل کی بوتلیں معصومہ (حریم فاروق) کے پاس چلی گئی تھیں اس لیے انہوں نے ایسی اداکاری کی۔

انہوں نے سینیئر اداکار شاہین خان جو معصومہ کی والدہ کا کردار ادا کر رہی ہیں ان کے کردار کا بھی مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ انہیں صرف مردوں کے بارے میں ڈائیلاگ دیے گئے ہیں کہ مرد کیسا ہے اور ایسا لگتا ہے شاہین خان نے مردوں پر پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔

مرینہ خان اور عتیقہ اوڈھو اس وقت خاموش تھیں جب نادیہ خان اداکارہ حریم فاروق اور ڈرامے کی دیگر کاسٹ کے بارے میں اپنا تجزیہ دے رہی تھیں۔ ان دونوں نے کسی قسم کی رائے دینے سے گریز کیا۔

نادیہ خان کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ نادیہ خان اوور ایکٹنگ کی دکان ہیں انہیں ایکٹنگ کے بارے میں کچھ نہیں پتا اور وہ دوسروں پر تنقید کرتی ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ نادیہ خان کے تبصروں سے مرینہ اور عتیقہ اوڈھو بھی پریشان رہتی ہیں۔

جہاں کئی صارفین نے نادیہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں چند صارفین ان کے تجزیے سے متفق نظر آئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ حریم کی اداکاری نے ڈرامے کو ڈاؤن کر دیا ہے۔

جبکہ ایک صارف نے کہا کہ اس شو کے بارے میں رپورٹ کرنی چاہیے۔ نادیہ خان کسی بھی اداکارہ کے لیے ایسی باتیں کس طرح کہہ سکتی ہیں، صارف کا مزید کہنا تھا کہ نادیہ خان حسد کر رہی ہیں، ہمارے ملک میں ڈرامہ انڈسٹری اچھی چل رہی ہے وہ کیوں اسے برباد کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ تنقید نہیں ہے۔

بہت سے لوگوں کا خیال تھا  کہ نادیہ خان کسی بھی شو کے لیے ایک اچھی انٹرٹینر ہوسکتی ہیں لیکن وہ پروفیشنل ڈرامہ ریویو نہیں دے سکتیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ کی خاتون صحافیوں سے بدتمیزی، ایئر فورس ون کی ویڈیو وائرل

خیبرپختونخوا: سٹون کرشنگ کیس میں عدالت نے درخواست نمٹا دی، حکمنامہ بعد میں جاری ہوگا

سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں کے کیس میں جزوی اپیلیں منظور کرنے کا فیصلہ

وفاقی آئینی عدالت: یوٹیلیٹی اسٹور ملازم کی برطرفی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

آئی فونز اور دیگر اسمارٹ فونز پر بھاری ٹیکسوں کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں اٹھایا جائے گا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ