سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے معاملے پر وکیل سردار لطیف کھوسہ نے مقدمہ جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔
درخواست میں کیس نومبر کے آخری ہفتے میں مقرر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 23 اکتوبر کو سویلنز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل غیر آئینی قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ملٹری کورٹس میں 9 مئی کے ملزمان کا ٹرائل کیسے ہوا؟
درخواست کے مطابق سپریم کورٹ نے 103 ملزمان کے مقدمات دوسری عدالتوں میں بھیجنے کا حکم دیا تھا، انٹرا کورٹ اپیلوں میں سپریم کورٹ نے حتمی فیصلے سے روک رکھا ہے،
معروف قانون دان اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ نے اپنی درخواست میں رواں ماہ کے اختتامی ہفتے میں سماعت مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔
مزید پڑھیں: ملٹری کورٹس میں سویلین ٹرائل کیخلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ وزارت داخلہ نے بھی چیلنج کردیا
لطیف کھوسہ کے مطابق سپریم کورٹ نے مقدمہ جنوری کے تیسرے ہفتے میں مقرر کرنے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ آج تک سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا۔